میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ

ڈاکٹر خلیل والی گلی بستی تلکوٹ نزد ریلوے اسٹیشن مظفرگڑھ میونسپل کمیٹی آفس سے چند سو میٹر پر واقع ہے اس محلے کی گندگی سے بھری گلیاں روڈ اگر میونسپل کمیٹی کے افسران کو نظر نہ آئیں تو نشیبی علاقوں کے مسائل تو بالکل ہی نظر نہیں آتے ہوں گے زرائع کے مطابق ڈاکٹر خلیل والی گلی بست تلکوٹ کے متعدد افراد میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سے لیکر صفائی کرنے والے تک فون، درخواستوں کی صورت آگاہ کرتے رہتے ہیں جس کے باوجود محلہ ایک جوہڑ بن چکا ہے ہر طرف گندگی گلیوں میں پانی لیکن مجال ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو شرم آئے.ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کمیٹی کا صفائی مہم سوائے اخبارات یا فوٹو سیشن کے کچھ نہیں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ہر طرف گندگی کا شور، شہر میں صفائی کے لیے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا ہی ہیں جن لوگوں نے صفائی ستھرائی کرنی ہے وہ لوگ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں حکومتی خزانے پر بوجھ بنے ہیں ان کو فارغ کر کے ضرورت مند ملازمین کو بھرتی کیا جائے تاکہ شہر صاف ستھرا ہو سکے
خدمت کے دعویداروں، شہر میں ترقی کے راگ الاپنے والے کاش شہریوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے ملازمین سے تعاون کرتے ہوئے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے نکلے ہوتے، میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو افسران کے گھروں بااثر افراد کے ڈیروں سے فرصت ملے تو شاید شہر کی صفائی کا خیال آ سکے ئندہ الیکشن میں شہریوں کو موسمیاتی امیدواروں کو فارغ کرنا ہوگا انتظامیہ فوٹوسیشن کروا کے صرف سوشل میڈیا صفائی ستھرائی کراتے نظر آتے ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں پورا شہر کچرے کا ڈھیر ہے جو سب کی کارکردگی کا پول کھول رہا ہے

Comments

mood_bad
  • No comments yet.
  • Add a comment